Live Updates

جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس 30جنوری کو طلب ،اہم فیصلے متوقع

اتوار 25 جنوری 2015 23:58

جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس 30جنوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہ بننے کے حوالے سے 30جنوری کوکورکمیٹی کااجلاس طلب کرلیا،کورکمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع۔

(جاری ہے)

اتوارکے روزتحریک انصاف کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہ بننے کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 30جنوری کوکورکمیٹی کااجلاس طلب کرلیا،جس میں عدالتی کمیشن قائم نہ ہونے اورآئندہ کی حکمت عملی پرغورکیاجائیگاجبکہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ،اس کے علاوہ جہانگیرترین اوراسدعمرسے حکومت کے مذاکرات میں ڈیڈلاک کے حوالے سے بریفنگ بھی لی جائے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :