مصر میں انقلاب کی سا لگرہ پر جھڑپیں، بم دھماکے،تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

اتوار 25 جنوری 2015 23:54

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) سابق مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف شروع ہونے والی میں تاریخی بغاوت کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر بم دھماکوں اور مظاہروں کے دوران کم از کم تین افراد کی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف مصر میں شروع ہونے والی تاریخی بغاوت کی چوتھی سال گرہ سے قبل موجودہ صدر عبدالفتح السیسی کی حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین میں اکثریت کی تعداد سابق منتخب صدر مرسی کے حامیوں کی تھی جو کہ ملک پر فوجی بالادستی کے خلاف ہیں۔ مصری انتظامیہ کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم چھ سکیورٹی اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :