ملکہ ہانس،جاگیر دار کے پرسنل سیکرٹری نے چار ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کی12سالہ بچی گن پوائنٹ پراغواہ کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالی،ورثا ء کے پولیس بلانے پر قہقہے لگاتے ہوئے چھوڑ کرفرار

اتوار 25 جنوری 2015 23:49

ملکہ ہانس،جاگیر دار کے پرسنل سیکرٹری نے چار ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش ..

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) جاگیر دار کے پرسنل سیکرٹری نے چار ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کی12سالہ بچی گن پوائنٹ پراغواہ کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالی،ورثا ء کے پولیس بلانے پر کرقہقہے لگاتے ہوئے چھوڑ کرفرار،ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 57ایس کے جاگیر دار کالے خان کا پرسنل سیکرٹری افضل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی گاؤں کے رہائشی محنت کش کی کمسن بچی کو اسلحہ کے زور پر اغواہ کرکے قریبی فصلوں میں لے گیا جہاں ملزم متاثر ہ کے دوپٹے کے ساتھ اُس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر پہلے خوداور بعد میں اُس کے دوست باری باری اپنی اپنی درندگی کا نشانا بنانے میں مصروفِ عمل تھے کہ بچی کے ورثاء بھی پولیس لئے موقع پر پہنچ گئے جنہیں آتا دیکھ کر ملزمان قہقہے لگاتے ہوئے وہاں سے چل دیئے جس پر پولیس نے بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کرتے ہوئے واقع کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :