سابق سعودی بادشاہ نے نواز شریف کو اپنی گھڑی دے کر بھائی کا درجہ دیا

اتوار 25 جنوری 2015 22:50

سابق سعودی بادشاہ نے نواز شریف کو اپنی گھڑی دے کر بھائی کا درجہ دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان کے تعلقات ہمیشہ سے ہی اچھے رہے ہیں اور سابق سعودی بادشاہ فہد بن عبدالعزیز نے نواز شریف کو اپنا بھائی قرار دے رکھا تھا۔ حال ہی میں لکھے گئے کالم میں سینئر صحافی نذیر ناجی نے لکھا ہے کہ شاہ عبداللہ کے پیش رو، شاہ فہد نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو اپنا بھائی بنا رکھا تھا۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد جب نواز شریف سعودی عرب گئے، تو وہاں ان کا تاریخی خیر مقدم کیا گیا۔ سعودی عرب میں جلسہ عام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، لیکن نواز شریف کےلئے ساری پابندیاں ختم کردی گئیں اور انہوں نے جدہ میں، ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ سعودی عرب کا سارا شاہی خاندان، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر انتہائی خوش تھا۔

(جاری ہے)

شاہ فہد نے نواز شریف کے اعزاز میں ایک خصوصی دعوت دی، جس میں انہوں نے نواز شریف کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے، اپنی کلائی پر بندھی گھڑی اتار کے نواز شریف کو پیش کردی۔

اس پر نواز شریف بہت خوش تھے۔ شاہ فہد نے قبائلی انداز میں اس رشتے کو زندگی بھر نبھایا۔ جب نواز شریف کو انتہائی تکلیف دہ حالات میں قید کیا گیا، تو شاہ فہد اور پرنس عبداللہ دونوں ہی فکر مند ہوئے اور انہوں نے امریکہ میں اپنے سفیر شہزادہ بندربن سلطان کو یہ ذمہ داری دی کہ وہ نواز شریف کی رہائی کے لئے کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :