ڈی آئی خان ، سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ، ایک شدت پسند ہلاک ،ایک زخمی ،پانچ فرار

اتوار 25 جنوری 2015 21:49

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) ڈی آئی خان کے علاقے لونی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ، ایک شدت پسند ہلاک، ایک زخمی، پانچ شدت پسند فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے لونی میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شدت پسند ہلاک، ایک زخمی ہو گیاپانچ شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے شدت پسندوں کی گرفتار ی کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :