سکھر، سینٹرل جیل ون میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو تین فروری کو پھانسی دی جائیگی ،دونوں دہشت گردوں نے ڈاکٹر علی رضا کو 2001میں قتل کیا تھا ، کراچی انسداد دہشتگردی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی ،ورثاء کیجانب سے سزا پر نظر ثانی کی اپیل پر سزا پر تاخیر ہوئی

اتوار 25 جنوری 2015 21:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) سینٹرل جیل ون میں قید کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو تین فروری کو پھانسی دی جائیگی ، دونوں دہشت گردوں نے ڈاکٹر علی رضا کو 2001میں قتل کیا تھا ، کراچی انسداد دہشتگردی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔

(جاری ہے)

ورثاء کیجانب سے سزا پر نظر ثانی کی اپیل پر سزا پر تاخیر ہوئی ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے اپیل رد کرتے ہوئے دوبارہ سزا پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ، سینٹرل جیل میں پھانسی گھاٹ کی تیاری شروع، سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ، تفصیلات کے مطابق سینٹر ل جیل ون میں قید کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں محمد اعظم اور عطاء اللہ کو تین فروری 2015کو پھانسی دی جائیگی دونوں دہشت گردوں کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2001میں ڈاکٹر علی رضا کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی تاہم ورثاء کی جانب سے سزا پر نظر ثانی کیلئے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل داخل کرائی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی سزاؤں پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا گذشتہ روز ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے داخل کرائی جانی والی اپیلیں رد کر دی گئی اور دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت سے دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور سینٹرل جیل ون کو ایک فیکس کے زریعے آگاہ کیا گیا ہے فیکس موصول ہونے کے بعد پھانسی گھاٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی اور جیل کے اندرونی و بیرونی سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے زرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں سے آخری ملاقات کرانے کیلئے ورثاء کو دو فروری کوبلایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :