Live Updates

عمران خان نیا پاکستان بنانے نکلے تھے مگر شادی کرکے زندگی شروع کردی ،میاں افتخار حسین،گو نواز گو کا نعرہ لگانے والے عمران خان گو عمران گو کا نعرہ برداشت کریں، شادی کرنا خوشی کی بات ہے مگر آرمی پبلک سکول کے چہلم کاانتظار کرلیتے تو اچھا ہوتا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب

اتوار 25 جنوری 2015 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) اے این پی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے نکلے تھے مگر شادی کرکے زندگی شروع کردی گو نواز گو کا نعرہ لگانے والے عمران خان گو عمران گو کا نعرہ برداشت کریں شادی کرنا خوشی کی بات ہے مگر آرمی پبلک سکول کے چہلم کاانتظار کرلیتے تو اچھا ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواہ کے علاوہ دیگر صوبوں میں دھاندلی کی بات کرتے ہیں میں کہتا ہوں کہ سب سے زیادہ دھاندلی خیبرپختونخواہ میں ہمارے ساتھ ہوئی الیکشن کے دوران لوگ ووٹ ڈالتے رہے اور ہم لاشیں اٹھاتے رہے۔

(جاری ہے)

سرخ جھنڈے پر خود کش حملے ہوتے رہے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر وزیراعظم بننے کی دھن سوار ہے اسے خیبرپختونخواہ سے کوئی غرض نہیں ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے وقت سکول کی پرنسپل کو باہر نکلنے کا موقع مل چکا تھا مگر وہ اپنے طلباء کو بچانے کیلئے واپس سکول کے اندر چلی گئی اور شہید ہوکر یہ ثابت کیا کہ پختونوں کے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بہادر ہیں جبکہ ایسے مرد بھی دیکھے ہیں جو تکلیف کے وقت برقعے میں نکلنے کی کوششیں کرتے تھے انہوں نے کہا کہ باچا خان نے افغان جہاد کو فساد قرار دیا تھا اور آج یہ بات سچ ثابت ہورہا ہے ہمارا تماشا دیکھنے والے ہماری بات مان لیتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد افغانستان کے دورے کے موقع پر افغان صدر نے اب پاکستان کے آرمی چیف کو اپین زخم دکھائے تھے۔

اگر پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دھوکہ کیا تو حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ باچا خان سیاستدان پختونوں سمتی تمام قوموں کی ترقی کا خواہاں تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات