افغانستان ، قندوز میں بڑا آپریشن، ساٹھ سے زائد طالبان ہلاک

اتوار 25 جنوری 2015 21:14

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 60سے زائد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان پولیس بتایا ہے کہ صو بہ قندوز میں کیے گئے آپریشن میں افغان فوج، قومی پولیس اور قومی انٹیلیجنس ادارے نے حصہ لیا آپریشن کے ذریعے تین دیہات کو عسکریت پسندوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کی جانب سے اس بارے میں کوئی رد عمل اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :