حکومت مدد کرے تو نجی شعبے میں 21 لاکھ ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں،ملک ریاض ، ایل ڈی اے ہمارے پاس ہوتا تو پورے پنجاب کا بجٹ دیتا، جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے پالیسیاں بدلنا ہوں گی،سسٹم ٹھیک کیا جائے تو دو سال میں ملک انگلینڈ اور دبئی بن سکتا ہے،لندن میں پریس کانفرنس

اتوار 25 جنوری 2015 20:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) بحریہ ٹاؤن کے بانی اور سربراہ ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ حکومت مدد کرے تو نجی شعبے میں 21 لاکھ ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں۔ ایل ڈی اے ہمارے پاس ہوتا تو پورے پنجاب کا بجٹ دیتا۔ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے پالیسیاں بدلنا ہوں گی۔ سسٹم ٹھیک کیا جائے تو دو سال میں ملک انگلینڈ اور دبئی بن سکتا ہے۔

لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسجدکی تعمیر شروع کردی ہے جہاں آٹھ لاکھ نمازی نماز ادا کریں گے۔ جمعہ کو حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی میں میڈیکل کالج بھی قائم کررہے ہیں کراچی منصوبے سے 45 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ویلفیئر اسٹیٹ کی شکل دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاؤن کے زیر اہتمام پانچ ہسپتال چل رہے ہیں انتظایہ ٹھیک ہو تو پاکستان میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوسکتی۔ معاشی ترقی کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔ بحریہ ٹاؤن غریب بچوں کا مفت علاج کررہا ہے۔ پشاور کی زخمی بچی کا علاج لندن میں کروانے کیلئے تیار ہیں حکومت ویزے کا انتظام کرے۔ سانحہ کے تمام زخمی بچوں کا بیرون ملک علاج کرانے کو تیار ہیں‘ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی میں منصوبے مکمل نہیں ہوتے دوسرے منصوبے شروع نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آشیانہ سکیم کے گھر پانچ ماہ میں مکمل کرکے دیئے۔ دنیا میں ہر چیز ممکن ہے دبئی کے لوگوں نے دبئی کو بنوایا۔ لیبر ہماری تھی ۔ حکومت بزنس مینوں کو جائز سہولیات دے۔ پاکستان قدرتی وسائل مالا مال ہے تین ہزار گھر لوگوں کو مفت بنا کردیں گے۔ سالانہ پانچ سو گھر بنا کر دیں گے سی ڈی اے اور ایل ڈی اے بحریہ ٹاؤن کے پاس ہوتا تو بجٹ دیتا برطانیہ سے ایڈمنسٹریٹر لے کر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں آج بھی بحریہ ٹاؤن کا ہسپتال کام کررہا ہے گلگت بلتستان میں سیاحوں کیلئے ریزارٹ بنانا چاہتے ہیں۔