تین ہائی کورٹس کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں،اوگرا نے سی این جی مالکان سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈز کے اربوں روپے وصول نہیں

اتوار 25 جنوری 2015 20:29

تین ہائی کورٹس کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں،اوگرا نے سی این جی مالکان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) اوگرا نے ملک کی تین ہائی کورٹس کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے سی این جی مالکان سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈز کے اربوں روپے وصول نہیں کئے۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ اسلام آباد‘ لاہور اور پشاور نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور اگرا کو حکم دیا تھا کہ وہ سی این جی مالکان سے یہ سیس وصول کرکے گیس کے گھریلو صارفین کو فائدہ پہنچایا جائے۔

اوگرا چیئرمین سعید احمد خان نے سی این جی مالکان سے ملی بھگت کرکے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے خط تک نہیں لکھا۔ اگر اوگرا چیئرمین عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے تو گیس کے گھریلو صارفین کے بلوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی لیکن اوگرا کی بے حسی کی بنا پر یہ فائدہ عوام کی بجائے سی این جی مالکان کو ملتا رہا ہے۔ اس حوالے سے اوگرا ترجمان سے رابطہ کیا گیا لیکن وضاحت نہ کرسکے۔