دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف

اتوار 25 جنوری 2015 20:10

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) ماضی میں پاکستان پر الزام لگانے والے افغان حکام نے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کرلیا۔ پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ایک ایسےاعلیٰ سیکیورٹی افسر کی جانب سے آیا جنہوں نے ماضی میں پاکستان کے خلاف جارحانہ موقف رکھا ۔ قندھار میں صحافیوں سے بات چیت میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق نے طالبان کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پاکستان افغان حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے ، جنرل عبدالرازق نے بتایا کہ کچھ روز پہلے قندھار ایئرپورٹ پر ان کی اور پاکستانی فوجی حکام کی ملاقات ہوئی جو چار سالوں میں افغان اور پاکستانی حکام کی اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی ۔ گزشتہ ہفتے کمانڈر سدرن کمانڈ اور کور کمانڈر پشاور نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں اس ملاقات کو سرحدی تعاون اور دونوں افواج کے درمیان اعتماد سازی کا اقدام قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :