بجلی کے بحران میں وزیر کی کوئی غلطی نہیں، خواجہ آصف

اتوار 25 جنوری 2015 19:59

بجلی کے بحران میں وزیر کی کوئی غلطی نہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بجلی کا جوبحران ہے اس میں وزیر پانی وبجلی کی کوئی غلطی نہیں، بجلی کا یہ بحران نیشنل سیکورٹی کے باعث ہوا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو دنوں میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائنوں پر 3 حملے کیے، پچھلی دو راتوں میں اوچ پاور پلانٹ کو سپلائی کرنے والی گیس پائپ لائنوں کو بھی تباہ کیاگیا، اوجی ڈی سی ایل نے متبادل بندوبست کیا مگر آدھی رات کو پھر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام تک بجلی کے بحران پر قابوپالیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :