ایشیاء کپ کوارٹر فائنل،ایران کا عراق پر غیر مستند کھلاڑی کھلانے کا اعتراض مسترد

اتوار 25 جنوری 2015 19:07

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) ایران کا احتجاج کہ عراق نے ان کے سنسنی خیز ایشیاء کپ کوارٹر فائنل،جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،ایک غیر مستند کھلاڑی کو میدان میں اتارا،مسترد کردیاگیا ہے،یہ بات ایک ایرانی اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔ایرانی وفد کے سربراہ ہوشانگ مغادس نے کہا کہ ایشےئن فٹبال کنفیڈریشن کی انضباطی کمیٹی کی جانب سے اپیل مسترد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مغادس کا سڈنی میں طویل اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ یہ مسترد ہوچکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کھلاڑی کھیل سکتا ہے،عراق کل میچ کھیل سکتا ہے اور کل صبح ہم واپس وطن روانہ ہوں گے۔ایران نے شکایت کی تھی کہ عراقی مڈفیلڈر اعلیٰ عبدالزہرہ غیر مستند تھے کیونکہ وہ گزشتہ سال ایرانی کلب کیلئے کھیلتے ہوئے ڈرگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے۔عراق 2007ء کا چیمپئن ہے،جس نے جمعہ کے روز کھیلے جانے والا میچ پنالٹیز پر جیتتے ہوئے پیر کو سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کیخلاف میچ کیلئے جگہ بنا لی ہے۔

متعلقہ عنوان :