اسحاق ڈار نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دیدی ، لائن نقصانات بھی صارفین پر ڈالے جانے کا امکان ، بلوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے،ذرائع

اتوار 25 جنوری 2015 19:07

اسحاق ڈار نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دیدی ، لائن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جو وزارت پانی و بجلی کی طرف سے انہیں پیش کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے ذریعے مرحلہ وار بنیادوں پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا جس کا مقصد گردشی قرضے کی ادائیگی ہے جو اس وقت تین سو ارب تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت لائن نقصانات بھی صارفین پر ڈالے جانے کا امکان ہے جس سے ان کے بلوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کو اپنے نقصانات پورے کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ان کمپنیوں کی سفارشات پر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک لائن نقصانات کو صرف ڈیڑھ فیصد تک کم کیا جاسکا ہے اور اب بھی تیرہ فیصد تک لائن لاسز موجود ہیں جن کی لاگت اربوں روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :