حکومت مشرف کو سعودی عرب بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کل فیصلہ کرے گی

اتوار 25 جنوری 2015 18:59

حکومت مشرف کو سعودی عرب بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کل فیصلہ کرے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کو سعودی عرب بھیجنے یا نہ بھیجنے کے بارے میں حکومت کل پیر کو فیصلہ کرے گی تاہم قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ مشرف کو سعودی عرب کے مرحوم شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ریاض جانے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف سے اس حوالے سے مضبوط ضمانت لینے پر غور کیا جارہا ہے کہ وہ فوری بنیادوں پر وطن واپس آجائیں گے کیونکہ ان کے خلاف غداری کیس سمیت کئی مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگرچہ وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے پرویز مشرف کی درخواست ملنے کی تردید کی ہے تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع نے نہ صرف درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے بلکہ پیر کو اس کے بارے میں فیصلے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :