جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان،حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرنے پر غور شروع کردیا

اتوار 25 جنوری 2015 18:59

جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے معاملہ کھٹائی میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے یہ معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے کیونکہ عمران خان کسی طرح بھی اس حوالے سے حکومت کا موقف تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر دھاندلی اور انتخابات کے خلاف سازش کے الفاظ جوڈیشل کمیشن کے دائرہ اختیار کے حوالے سے شامل کریں تاہم عمران خان کا اصرار ہے کہ جوڈیشل کمیشن تمام حلقوں کے نتائج کا جائزہ لے اور اب تک جو انتخابی عذرداریاں داخل کی گئی ہیں ان کے معاملات بھی کمیشن کے سامنے لائے جائیں۔ جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ صرف بڑے پیمانے پر دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہر حلقے کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے لانے کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان اس حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث جوڈیشل کمیشن کا قیام دور دور تک نظر نہیں آتا۔