پنجاب بھر میں آج سے شرو ع ہونے انسداد خسرہ مہم کوقومی ذمہ داری سمجھ کرچلایا جائے ‘شہبازشریف

اتوار 25 جنوری 2015 17:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں اورآج سے پنجاب بھر میں شرو ع ہونے انسداد خسرہ مہم کوقومی ذمہ داری سمجھ کرچلایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کو خسرے سے محفوظ بنانے کیلئے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔ 6ماہ سے 10سال تک کے ہر بچے کوانسداد خسرہ ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ہیلتھ مینجرز اورہیلتھ ورکرز انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جانفشانی ،محنت اورقومی جذبے سے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :