شان رسالت ﷺ کی توہین کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیئے،تذکرة المعصومین ٹرسٹ

اتوار 25 جنوری 2015 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) تذکرة المعصومین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاوٴن نمبر 10میں منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا صادق جعفری نے کہا کہ شان رسالت ﷺ کی توہین مسلم امہ ہرگز برداشت نہیں کریگی،اس جرم کے کرنیوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیئے کہ ملت مسلمہ میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے،انہوں نے مسلم حکمرانوں سے کہا کہ وہ اسلام دشمن قوتوں کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ اس قسم کی حرکات کا تدارک ہوسکے ،اس موقع پر انور حسین زیدی،شاہد حسین زیدی،ناصر حسین زیدی ،افسر علی رضوی ،علی گوہر رضوی ،ضرغام حیدر زیدی،نوید قمر زیدی ،ضمیر حیدر عابدی ،یاسین علی جعفری ،ذاکر حسین رضوی،محمد اکرم اور سید باقر علی بھی موجود تھے جنہوں نے گستاخانہ خاکوں کے ذریعے مسلمانوں کی دل آزاری کی مذمت کی اور کہا کہ اس جرم میں مرتکب مجرموں کو عالمی عدالت میں لایا جائے اور کوشش کی جائے کہ آئندہ اس قسم کی نازیبا حرکات نہ ہوں۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس طرح کی سازشیں مختلف مذاہب کے درمیان اختلافات کو ہوا دیتی ہیں۔