دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مالیت 22.59 فیصد کمی سے 83 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار ڈالر رہی

اتوار 25 جنوری 2015 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مالیت گزشتہ ماہ 22.59 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 83 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار ڈالر رہی جو دسمبر 2013 میں 1 ارب 7 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار ڈالرتھی۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران خام اور تیار پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مالیت میں 14.13 فیصد کمی ہوئی، نومبر میں پٹرولیم گروپ کی درآمدی مالیت 96 کروڑ 95 لاکھ 83 ہزار ڈالر رہی تھی۔

اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2014 میں سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 33.33 فیصد کمی ہوئی۔اس دوران 44 کروڑ 46 لاکھ98 ہزارڈالر کی 8لاکھ 5 ہزار 476 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ دسمبر 2013 میں 66کروڑ 70 لاکھ2 ہزار ڈالر کی 8لاکھ66ہزار434 میٹرک ٹن مصنوعات درآمد کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ ماہ تیار پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے حجم میں بھی 7.04 فیصد کمی آئی جبکہ نومبر2014 کے مقابلے میں دسمبر2014 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت اور حجم میں بالترتیب 33.69 اور 26.74 فیصد کمی ہوئی، نومبر 2014 میں 67کروڑ 5لاکھ 96ہزار ڈالر کی 10لاکھ 99ہزار536 میٹرک ٹن تیار پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق خام تیل کا درآمدی بل گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر 5.05 فیصد کم اور درآمدی حجم16.60 فیصد زائد رہا، دسمبر 2014 میں 38کروڑ 79 لاکھ 6ہزار ڈالر کا 5 لاکھ 87 ہزار874 میٹرک ٹن خام تیل درا?مد کیا گیا جبکہ دسمبر 2013 میں 40 کروڑ85لاکھ 40ہزار ڈالر کا 5لاکھ 4 ہزار 175 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا تھا، اسی طرح نومبر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ خام تیل کی درا?مد مالیت کے لحاظ سے 29.74 فیصد اور حجم کے لحاظ سے 20.05 فیصد زائد رہی، نومبر میں 29کروڑ 89 لاکھ87 ہزار ڈالر کا 4لاکھ 89 ہزار685میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔

بیوروشماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 7.83 فیصد کمی سے 6 ارب 94 کروڑ 69 لاکھ 38 ہزار ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7 ارب 53 کروڑ 66 لاکھ97 ہزار ڈالر تھا، جولائی سے دسمبر 2014 تک 9.04 فیصد کمی کے ساتھ 4 ارب 30کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی 62لاکھ 63ہزار925 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات اور 5.77 فیصد گھٹ کر 2 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ 78 ہزار ڈالر کا 34لاکھ 66ہزار317 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2ارب 80 کروڑ 37 لاکھ 43 ہزار ڈالر کا 35لاکھ 85 ہزار 980 میٹرک ٹن خام تیل اور 4ارب 73 کروڑ 29 لاکھ 54 ہزار ڈالر کی 63 لاکھ 97 ہزار794 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، اس طرح مالیت کے ساتھ خام تیل کا درآمدی حجم 3.34 اور پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی حجم 2.09 فیصد کم رہا۔

متعلقہ عنوان :