امریکی صدر بھارتی جوہری ہتھیاروں پر ٹریکنگ ڈیوائس نہ لگانے پر رضامند

اتوار 25 جنوری 2015 15:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء)امریکی صدر باراک اوبامابھارتی جوہری ہتھیار وں نے ٹریکنگ ڈیوائس نہ لگانے کے لیے تیار ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے سول معاہدے میں جوہری آلات پر ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کے حوالے سے مخالفت کی تھی جس پر امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے خصوصی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی جوہری ہتھیاروں سے ٹریکنگ ڈیوائس نہ لگانے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

امریکی قوانین کے مطابق امریکی سول نیوکلیئر آلات پر بھرپور چیک رکھتاہے جبکہ بھارت نے امریکی قوانین کو معطل کرا کر ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کی مخالفت کی تھی ۔جبکہ عالمی قانونی ماہرین کاکہناہے کہ جوہری آلات پر ٹریکنگ ڈیوائس نہ ہو تو ان کا غلط استعمال کیا جاسکتاہے ۔ماہرین کا سوال ہے کہ اگر معاہدہ پر امن مقصد کے لیے ہے تو بھارت کو ٹریکنگ ڈیوائس کیوں نہیں لگوا رہا۔امریکہ اور بھارت کے درمیان تین سول دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے اور یہ معاہدے دس سال کی مدت کے لیے ہو رہاہے ۔