امریکی صدر کادورہ بھارت خوش آئند ،مودی اوبامہ ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو رد عمل دیں گے:سرتاج عزیز

اتوار 25 جنوری 2015 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کا دورہ بھارت خطے میں بہتری کا سبب بنے گا ،مودی اور باراک اوبامہ کے ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو ردعمل دیں گے۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت تعلقات پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہی اقتصادی ترقی کی ضامن ہے ۔ان کا کہناتھاکہ امریکی صدر باراک اوبامہ کا دورہ بھارت خطے میں کشدیگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور اگر مودی اوبامہ ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو اس کا ردعمل بھی دیں گے ۔سرتاج عزیز نے کہاکہ سپورٹس ڈپلومیسی تعلقات کی بہتری کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :