Live Updates

حلقہ 122 بارے کمیشن کی رپورٹ نے عمران خان کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں اہم اعلانات متوقع

اتوار 25 جنوری 2015 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ 122 بارے کمیشن کی رپورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پریشانی میں مبتلا کر دیا‘ تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تحریک انصاف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی ثابت نہ ہونے پر مایوس اور شدید پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے این اے 122 کے کھولنے کیلئے ڈیڑھ سال تک طویل جدوجہد کی لیکن اب حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں عمران خان نہایت اہم فیصلے کرنے والے ہیں جن میں ملک کو بند کرنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :