فیصل آباد،گیارہ سال بعد انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے پرپولیس نے برتن چور کے خلاف خاتون کے قتل مقدمہ در ج کر لیا

اتوار 25 جنوری 2015 15:27

فیصل آباد،گیارہ سال بعد انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے پرپولیس نے برتن چور ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) گیارہ سال بعد انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے پرپولیس نے برتن چور کے خلاف ایک خاتون کے قتل مقدمہ در ج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ منظور پارک گلی نمبرتین کے رہائشی سخاوت علی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گیارہ سال قبل اس کی دادی چراغ بی بی نے مکان کا کچھ حصہ ملزم فریاد کو کرایہ پر دے رکھا تھا ، ملزم نے دادی کے برتن چوری کئے تھے جس پر دادی نے مکان سے نکال دیا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا ، ملزم نے دادی کو قتل کرکے نعش کو مکان میں ہی دبادیا تھا، گیارہ سال گزرجانے کے بعد مکان کی دوبارہ تعمیر کیلئے کھدائی کی تو زمین سے دادی کا ڈھانچہ برآمد ہوا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :