Live Updates

قومی مفاہمت کے تحت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کیا،جہانگیر بدر

سندھ میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے جو استعفے منظور کئے گئے ہیں وہ سپیکر کا آئینی اقدام تھا آن لائن سے گفتگو

اتوار 25 جنوری 2015 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ قومی مفاہمت کے تحت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کیا‘ ذوالفقار علی بھٹو اور عمران خان کے جلسوں کا موازنہ کرنے والے احمق لوگ ہیں‘ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں‘ سندھ میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے جو استعفے منظور کئے گئے ہیں وہ سپیکر کا آئینی اقدام تھا۔

(جاری ہے)

آئن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی وصیتوں کے حوالے سے تضاد پیدا کرکے پیپلزپارٹی میں پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے سیاسی وارث بلاول‘ آصفہ اور بختاور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام ناراض کارکنوں کے پاس جائے گی اور ماضی کی تمام زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوری نظام مستحکم ہو اور اس کیلئے لازمی ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی آئینی مدت پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے ہم نے ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عمران خان کے تحفظات دور کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات