حکومت پنجاب کا کالعدم تنظیموں کے راہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ

اتوار 25 جنوری 2015 15:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبہ بھر میں سی سی پی اوز‘ سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو فوری طور پر حکم دیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے راہنماؤں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ان سے فوری طور پر واپس لیا جائے اس ضمن میں ملتان میں کالعدم تنظیموں کے راہنماؤں انور شاہ‘ مزین حسین اور حسن رضا مشہدی سمیت 9 راہنماؤں سے سکیورٹی واپس لی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :