مظفرآباد میں افغان مہاجرین کااجلاس غیررجسٹرڈ افغانیوں کوآزادکشمیرسے فوری نکالنے کا فیصلہ

غیررجسٹرڈ افغانیوں کے حوالے سے افغان برادری ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے مکمل تعاون کیا جائیگا  نسیم خان

اتوار 25 جنوری 2015 15:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) دارالحکومت مظفرآباد میں افغان مہاجرین کااجلاس جس میں غیررجسٹرڈ افغانیوں کوآزادکشمیرسے فوری نکالنے کا فیصلہ کیا گیا غیررجسٹرڈ افغانیوں کے حوالے سے افغان برادری ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے مکمل تعاون کیا جائیگا افغان برادری کے سرپرست اعلیٰ شیرعلی خان کی صدارت میں گزشتہ روزایک خصوصی میٹنگ کاانعقاد کیاگیا جس میں مظفرآباد میں رہائش پذیر افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کی اس موقع پرنسیم خان  مسکین خان  بااثر خان  معیدخان وحیدخان عبدالجلیل خان اوروکیل خان بھی موجود تھے شیرعلی خان نے غیررجسٹرڈ افغانیوں کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپرمظفرآباد سے نکل جائیں یاقانونی تقاضے پورے کریں دیگررجسٹرڈ افغانیوں کے لئے مسائل پیدا نہ کریں شیرعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ غیرقانونی افغانیوں کی آڑ میں رجسٹرڈ افغانیوں کوتنگ نہ کرے ہم انتظامیہ سے ہرطرح کامکمل تعاون کریں گے انہوں نے کہاکہ بے شمار افغانی باشندے 25سے 30سال سے مظفرآباد میں کاروبار کرکے رزق حلال کمارہے ہیں اورہمارے بچے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں فوری نکلنے سے ان کامستقبل تباہ ہوگا جبکہ مظفرآباد میں لوگوں کے ساتھ ہمارا لاکھوں روپے کالین دین ہے فوری نکالے جانے سے ہمارے کاروبار بھی ختم ہوجائیں گے لہذا کم وقت میں آزادکشمیرکوچھوڑنامشکل ہے انہوں نے انسانی ہمدردی کے ناطے وزیراعظم چیف سیکرٹری  آئی جی  کمشنرمظفرآبادڈویژن  ڈپٹی کمشنراورقانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کی ہے کہ رجسٹرڈ لوگوں کوآزادکشمیرمیں رہنے دیاجائے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کوفوری نکالاجائے ہم مکمل تعاون کرنے کوتیارہیں انہوں نے کہاکہ 30سال سے یہاں رہائش پذیر ہیں ہمیں بلاوجہ تنگ نہ کیاجائے اورہماری التجا کوشرف قبولیت بخشاجائے