ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیاگیا

اتوار 25 جنوری 2015 14:24

ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے ہائی کورٹ کا دو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کے ملزم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور کاسی کی جانب تشکیل دیئے گئے ڈویژن بنچ میں جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی شامل ہیں، بنچ 27 جنوری کو 3 سال بعد ممتاز قادری کی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کریگا۔واضح رہے کہ ممتاز قادری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2011 میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل پر سزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :