دہشتگردوں کی جانب سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کی تباہی بجلی کے بریک ڈاوٴن کی وجہ بنی ہے عابد شیر علی

عابد شیر علی نے قوم سے معذرت کرلی آئندہ بحران سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی یقین دہانی

اتوار 25 جنوری 2015 14:24

دہشتگردوں کی جانب سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کی تباہی بجلی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کی تباہی ملک میں بجلی کے بریک ڈاوٴن کی وجہ بنی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ ہفتے کی رات نصیر آباد میں دہشت گردوں نے گڈو سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کو تباہ کیا جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر دباوٴ بڑھا اور پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں نصیر آباد میں دہشت گردی کی یہ تیسری بڑی کارروائی تھی۔ وزارت پانی و بجلی مستقبل میں ایسے بحران سے نمٹنے کی صورت میں بجلی کی فراہمی کا متبادل نظام بھی وضع کر رہی ہے۔ عابد شیر علی نے کریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کے سبب بریک ڈاوٴن ہوا۔ آئندہ ایسے بحران سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :