پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم دن بھر جاری رہی

سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی رہی

اتوار 25 جنوری 2015 14:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم دن بھر جاری رہی دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی تھی ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ 97 یونین کونسلوں میں سات لاکھ 54 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے پولیو ٹیموں کے سیکورٹی پر سات ہزار پولیس اہلکار تعینادت کیے گئے ہیں ۔ مہم کے لیے 4260 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :