فوجی عدالتوں کیخلاف دھرنے یا تحریک کا کوئی ارادہ نہیں مولانا فضل الرحمان

فوجی عدالتوں پر سب کا اتفاق رائے ہے تو ہم اختلاف نہیں کریں گے انٹرویو

اتوار 25 جنوری 2015 14:20

فوجی عدالتوں کیخلاف دھرنے یا تحریک کا کوئی ارادہ نہیں مولانا فضل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے خلاف دھرنے یا تحریک کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے،فوجی عدالتوں پر سب کا اتفاق رائے ہے تو ہم اختلاف نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اگر ایکشن پلان مدارس کے خلاف ہواتو ہمیں اعتراض ہوگا،مدارس کی رجسٹریشن پر قانون بن چکا،ان کے خلاف آپریشن کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں ایک ہی قانونی تعلیمی نصاب ہونا چاہیے۔