6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی، بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، این ٹی ڈی سی

اتوار 25 جنوری 2015 14:02

6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی، بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کی معطلی کے حوالے سے این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ہائیڈل کی پیداوار2767 میگاواٹ ہے جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے بجلی کی پیداوار2764 میگاواٹ ہے۔ جینکوز کے ذریعے بجلی کی پیداوار512 میگاواٹ ہے۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔ گزشتہ رات بجلی بڑے بریک ڈاون کے باعث ملک کا 80 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا تھا۔ ترجمان ایں ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :