دہشتگردی کو مذہب سے جوڑنا درست نہیں :سراج الحق

ہم سب دہشتگردی کیخلاف ہیں ، مجرم مجرم ہوتا ہے چاہے یونیورسٹی کا ہو یا مدرسے کا ہو : میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 جنوری 2015 14:02

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) امیر جما عت اسلا می سراج الحق نے کہا کہ ہم دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف ہیں مجرم مجرم ہوتا ہے ، یونیورسٹی کا ہو ، مدرسے کا ہو یا دکاندار ہو ، دہشت گردی کو مذہب کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں۔ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی جس صورت میں بھی ہو ان کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں انتشار کی وجہ مظلوموں کو اپنا حق اور قانون کی بالادستی نہیں ہے ، فاٹا میں عدالتی نظام احتساب نہیں ہے ، فاٹا میں پیسے کہاں سے آتے ہیں اور کہاں خرچ ہوتے ہیں ، فاٹا کے فنڈز حکمران کھا جاتے ہیں۔ ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے سراج الحق نے کہا کہ دینی جماعتوں کے آپس میں رابطے ہیں ، امیر جماعت اسلامی خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سابق امیر جماعت اسلامی خیبر عبدالروف شنواری کے والد کی فاتحہ خوانی کے لئے آئے تھے۔