Live Updates

چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ، ریاض فتیانہ

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے پاس لوڈشیڈنگ کو 6 ماہ میں ختم کرنے والا جادو کیا ختم ہو گیا ہے، مسلم لیگ نواز کی بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان بھر کے عوام پتھر کے زمانے کو یاد کر رہے ہیں،اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء سے گفتگو

اتوار 25 جنوری 2015 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ملک بھر میں بجلی کے طویل کریک ڈاؤن پیدا ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کی بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان بھر کے عوام پتھر کے زمانے کو یاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے بجلی کے کریک ڈاؤن پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی عدم توجہی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن پیدا ہو گیا ہے اور ملک اندھیروں میں ڈوب گیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف الیکشن مہم کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کو 6 ماہ میں ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے پاس لوڈشیڈنگ کو 6 ماہ میں ختم کرنے والا جادو کیا ختم ہو گیا ہے۔ اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم بحران کے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن پر وزیر اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ناکام ہو چکی ہے حکومتی کارکردگی کے دعوے پوری قوم کے سامنے واضح ہو چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں آئندہ دنوں میں آٹے کا بحران جنم لے رہا ہے جس سے پورا ملک ایک بحرانی کیفیت پیدا ہو جائے گ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے منشور کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور پی ٹی آئی کے چیئرمین ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک دھاندلی پر آزاد خودمختار جوڈیشل کمیشن نہیں بن جاتا اس وقت تک پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے خاندان اور رشتہ داروں کو بچانے کے بجائے ملک کے عوام کی تکالیف کو دور کریں اور ملک میں بجلی‘ پیٹرولیم اور دیگر بحرانوں کو حل کریں۔ ورنہ عوام پی پی پی کی قیادت کی طرح مسلم لیگ ن کا حال بھی 2013ء جیسا کریں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات