پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سموں کی تصدیق کا عمل جاری‘ 60 لاکھ سے زائد سموں کی تصدیق کرلی گئیی

اتوار 25 جنوری 2015 13:41

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سموں کی تصدیق کا عمل جاری‘ 60 لاکھ سے زائد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سموں کی تصدیق کا عمل جاری‘ 60 لاکھ سے زائد سموں کی تصدیق کرلی گئی۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ پی ٹی اے ہنگامی بنیادوں پر موبائل سموں کی تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سموں کی بائیو میٹرک طریقے سے تصدیق کی جارہی ہے۔ عوما الناس کو کہا گیا ہے کہ وہ 26 فروری تک سموں کی تصدیق کرالیں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر بھیج کر سموں کی تعداد اور تصدیق بارے معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔ تصدیق نہ کرائی جانے والی سموں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :