” سیاسی سہارا دینے پر وفا کا صلہ “

وفاقی حکومت نے انتخابات کے بعد سینٹ کی چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کو دینے کا فیصلہ کر لیا پی پی رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بنوانا چاہتی ہے

اتوار 25 جنوری 2015 13:37

” سیاسی سہارا دینے پر وفا کا صلہ “

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) وفاقی حکومت نے مارچ کے سینٹ انتخابات کے بعد سینٹ کی چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے (ن) لیگی حکومت کو بحرانوں میں سیاسی سہارا دینے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بنوانا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم کیساتھ ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کو فی الحال سیاست سے دور رکھا جارہا ہے۔ عمران خان‘ شیرپاؤ اور فضل الرحمن سے سیاسی حمایت کے حصول کیلئے رواں ہفتے صلاح مشورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :