وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 185 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب میں 113‘ سندھ میں 48‘ کے پی کے میں 12‘ اسلام آباد میں 9‘ بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 ادارے کام کررہے ہیں، ترجمان ایچ ای سی ی

اتوار 25 جنوری 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اعلی تعلیم کے 185 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس ہوالے سے انہیں پہلے مہلت دی جائے گی اور بعدازاں ان کو سیز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی سے منطوری لئے بغیر پنجاب میں 113‘ سندھ میں 48‘ کے پی کے میں 12‘ اسلام آباد میں 9‘ بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 ادارے کام کررہے ہیں۔ ترجمان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں 170 غیرقانونی اداروں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ ویب سئاٹ پر 185 نکلی ہے۔ اداروں کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی گئی ہے۔