Live Updates

عمران خان کے وکلاء نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ہتک عزت دعوے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیںیی

اتوار 25 جنوری 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکلاء نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ہتک عزت دعوے کے حوالے سے حتمی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

حامد خان ایڈووکیٹ سمیت 9 رکنی وکلاء پینل عمران خان کے حوالے سے سابق چیف جسٹس کے الزامات کا دفاع کرے گا۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء کو بتایا کہ 22 صفحات پر مشتمل جواب (پرسوں) منگل کو جمع کروایا جائے گا۔ حامد خان کی عدم موجودگی میں احمد اویس ایڈووکیٹ ماتحت عدالت میں پیش ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :