Live Updates

عمران خان کی جانب سے ہائیکورٹ میں قائم فضہ شہید ایڈووکیٹ کے نام پر لائبریری کے لئے امداد کا اعلان پورا نہ ہو سکا

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے وعدے صرف وعدے ہی ہوتے ہیں،جنرل سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

اتوار 25 جنوری 2015 13:35

عمران خان کی جانب سے ہائیکورٹ میں قائم فضہ شہید ایڈووکیٹ کے نام پر لائبریری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ہائیکورٹ میں قائم فضہ شہید ایڈووکیٹ کے نام پر لائبریری کے لئے امداد کا اعلان پورا نہ ہو سکا۔ 2 ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے ہائیکورٹ میں قائم فضہ شہید لائبریری کے لئے کوئی رقم جاری نہ ہو سکی اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے لئے دعوت دی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو دعوت دی تھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دسمبر میں وکلاء کمیونٹی سے خطاب کیا تھا اور ہائیکورٹ میں قائم کی گئی لائبریری کے لئے رقم کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ میں قائم لائبریری کو سانحہ F-8 کچہری میں خاتون وکیل جو کہ شہید ہو گئی تھیں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے لائبریری کا نام تبدیل کر کے فضہ شہید لائبریری نام رکھ دیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے فضہ شہید لائبریری کے لئے رقم کا اعلان کیا تھا۔ اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء نے پی ٹی آئی کا موقف جاننے کے لئے کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ شیرین عمران نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے وعدے صرف وعدے ہی ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کی طرف سے فضہ شہید لائبریری کے لئے رقم کا اعلان ابھی تک پورا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین ایڈووکیٹ راجہ بشیر جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے انہوں نے اپنی لائبریری جو کہ ان کی ذاتی ملکیت تھی جس میں ہزاروں قانون کی کتابیں موجود ہیں انہوں نے اپنے وفات سے کچھ عرصہ قبل اپنی ذاتی لائبریری کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن‘ فضہ شہید لائبریری کے لئے بھجوا دی ہیں ان تمام قانونی کتابوں کو فضہ شہید لائبریری میں رکھ دیا گیا ہے جس سے وکلاء برداری کو قانونی آگاہی مہیا ہو سکے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات