ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کیس کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گیی

اتوار 25 جنوری 2015 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کیس کی سماعت کل (پیر) کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ جسٹس نور الہق این قریشی پر مشتمل 1 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کے خلاف وفاق کی استدعا ویران کیمرہ بھی دو روز تک سماعت کی تھی اور وزارت داخلہ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم کے خلاف دستاویزات بھی عدالت میں پیش کیں تھیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذکی الرحمٰن لکھوی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے صمانت منظوری کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے 1 ماہ کے نظر بندی کے حکم نامے کو بھی معطل کر دیا تھا۔ بعد ازاں حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت عظمیٰ نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نظر بندی کے فیصلے پر نظرثانی کے احکامات جاری کئے تھے۔