دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، سربراہ پاک فوج۔۔۔

ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے، سربراہ پاک فوج۔۔۔ چین ہر طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہے، جنرل فان۔۔۔ دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ترجمان پاک فو ج

اتوار 25 جنوری 2015 13:26

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، سربراہ پاک ..

بیجنگ۔راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریفنے کہا ہے کہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے ،پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان نے پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں اورقومی اتفاق رائے کو سراہتاہے۔

(جاری ہے)

جنرل فان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اہم پڑوسی ملک ہیں۔ پاک چین دوستی اور سٹریٹجک تعاون مثالی نوعیت کے ہیں۔ چین ہر طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے۔ملاقاتمیں پاک چین دوستی اور پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :