اوباما بھارت’یاترا‘ کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ، تاج محل نہ جانے کا فیصلہ

اتوار 25 جنوری 2015 11:52

اوباما بھارت’یاترا‘ کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ، تاج محل نہ جانے کا فیصلہ

واشنگٹن،نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) امریکی صدراوباما بھارت یاتراکے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جبکہ اُنہوں نے اپناتین روزہ دورہ بھارت مختصر کر کے تاج محل جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما 3 روزہ دورے پر اتوار کی صبح بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے دورے کے آخری روز اہلیہ مشل اوباما کے ہمراہ بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاریخی تاج محل کا دورہ بھی کرنا تھا تاہم اب وہ تاج محل نہیں جائیں گے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تاج محل کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر اپنا دورہ مختصر کر کے سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کریں گے تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :