امیر جماعت اسلامی اسلام آبادزبیر فارو ق خان کاملین مارچ کی کا میابی پر اظہار تشکر،

ملین مارچ مغربی ممالک کے انتہا پسندوں اور شان رسالتﷺ میں گستاخی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ نبی ﷺ کی محبت میں ہم اپنا جان و مال اور خون کا آخری قطرہ قربان کر سکتے ہیں، زبیر فاروق

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے جماعت اسلامی کی کا ل پر شان رسالت ملین مارچ کو کا میاب بنانے پر اہلیان اسلام آباد راولپنڈی کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کامیاب ملین مارچ نے ثا بت کر دیا ہے کہ پاکستانی عوام نبی کریم ﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے۔

انھوں نے کہا مو سم کی خرابی اور شدید سردی کے مو سم میں بڑی تعداد میں جڑواں شہروں کی عوام نے ثا بت کر دیا کہ جماعت اسلامی نے جب بھی عوام کو کسی قومی اور دینی معاملے میں کا ل دی ہے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی کو پذیرائی بخشی ہے ۔زبیر فارو ق خان نے کہاجماعت اسلامی کا ملین مارچ مغربی ممالک کے انتہا پسندوں اور شان رسالتﷺ میں گستاخی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ نبی ﷺ کی محبت میں ہم اپنا جان و مال اور خون کا آخری قطرہ قربان کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو کراچی اور لاہور میں شان رسالتﷺ ملین مارچ نکالے جائیں گے اگر فرانس میں چارلی ہیبڈو کی حمایت میں پندرہ لاکھ شیطانی ایجنٹ اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ہم بھی اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کے خلاف سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

زبیر فارو ق خان نے جماعت اسلامی اور اس کی برادر تنظیمات کو بھی مختصر وقت میں ملین مارچ کی کا میابی کے لیے کی جا نے والی کوششوں اورکا وشو ں کا سرا ہا ۔

متعلقہ عنوان :