لاہور اور ملحقہ علاقوں میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج جاری

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) ملک کےء دوسرے حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملحقہ علاقوں میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔ ہفتے جوبھی لاہور پریس کلب اور شملہ پہاڑی چوک مطاہرین کا مرکز رہا جبکہ شہر کی دیگر شاہرات پر بھی مظاہرے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ مظاہرے انتہائی ڈسپلن انداز سے کیے جارہے ہیں یہاں ک کہ مظاہریں پولیس کے ساتھ مل کر خود بھی ٹریفک کنٹرول کرتے دکھائی دیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوئی ۔ واضح رہے کہ ماضی میں مظاہرین ٹریفک روک کر مظاہرے کرتے رہے ہیں اور ٹریفک کھولنے کے معاملے پر پولیس کے ساتھ الجھاؤ کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں ۔