طاہر القادری کاپیر سید صدیق حسین گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے سر پرست اور دیرینہ رہنماء پیر سید صدیق حسین گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل اور پوٹھوہار کی معروف روحانی شخصیت تھے۔

مدینہ منورہ سے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ملک کیلئے ان کی دینی و سماجی خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔پیر صدیق گیلانی سچے عاشق رسول ﷺ،نیک اور صالح انسان تھے ،انکی رحلت انکے اہل خانہ ،معتقدین اور تحریک منہاج القرآن کیلئے عظیم صدمہ ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی،پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی،خرم نواز گنڈاپور،ساجد بھٹی،سردار منصوراور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں و کارکنان نے سید صدیق گیلانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور انکی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خدا ترس، علم دوست ،پرہیز گار اور محب وطن انسان تھے ۔تحریک منہاج القرآن کیلئے انکی خدمات اور کاوشیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی ۔ رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں حضور ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے ہو اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :