بھارت کشمیر کا بدلہ بلوچستان میں لے رہا ہے،تجارتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عالمی طاقتیں بلوچستان میں سرگرم ہیں،صاحبزادہ حامد رضا
ہفتہ 24 جنوری 2015 23:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کا بدلہ بلوچستان میں لے رہا ہے۔تجارتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عالمی طاقتیں بلوچستان میں سرگرم ہیں۔بلوچستان اور کراچی میں بد امنی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔فضل الرحمن،سمیع الحق اور سراج الحق دہشتگردوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
فضل الرحمن اور سراج الحق اکیسیویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرکے قومی اتحاد کی فضاء خراب کررہے ہیں۔دہشتگردی کے مسئلے پر جے یو آئی اور جماعت اسلامی ایک طرف اورپوری قوم دوسری طرف کھڑی ہے ۔طالبان، داعش اور القاعدہ مسلمانوں سے لڑ رہی ہیں ۔ان نام نہاد جہادیوں کی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیوں نہیں ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک کو ہر روز نئے بحرانوں کا سامنا ہے۔ایکشن پلان کی راہ میں حائل سپیڈ بریکرختم کئے جائیں ۔دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث کئی دہشتگردوں کا تعلق مدارس سے ثابت ہو چکا ہے ایسے مدارس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔دہشتگردوں کے حامی بے نقاب ہو چکے ہیں لیکن حکومت دہشتگردوں کے حامیوں پر ہاتھ ڈالنے سے گھبرا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں ۔نا اہل حکمرنوں کی وجہ سے پٹرول بحران پیدا ہوا ۔حکمرانوں کی بز دلی کی وجہ سے قومی ایکشن پلان ناکام ہوا تو بد قسمتی ہو گی ۔حکمران مصلحتیں چھوڑ کر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں ۔او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔اسلامی اقوام متحدہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.