اوگرا نے پیٹرول بحران سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:47

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اوگرا نے پیٹرول بحران سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول بحران سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جن میں پی ایس او، شیل ، ایڈ مور، شیوران اور اوور سیز آئل شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 10 مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول کا 20 دن کا ذخیرہ نہیں رکھا جس کے باعث پیٹرول کا بحران پیدا ہوا۔ آئل مارکیٹینگ کمپنیوں نے اوگرا کے شوز کاز نوٹس کا جواب بھی دے دیا ہے ۔