اقبال شناسی کے موضوع پر سمینار( آج) ہو گا

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف ایجو کیشن ونگ پنجاب کے زیر اہتمام آج ( اتوار) بمقامی ہوٹل میں اقبال شناسی کے موضوع پر سمینار کا اہتمام کیا ہے ،جس کی صدارت صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری کریں گے ،سیمنار سے ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید، ڈاکٹر عاطف الدین اورڈاکٹر طاہر حمید تنولی سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔