Live Updates

این اے 122 میں دھاندلی نہ ہونے کی بات سفید جھوٹ ہے، شیریں مزاری،

تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی کمیشن رپورٹ پر حکومتی جھوٹ کی مذمت کرتی ہے ،بیان

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:37

این اے 122 میں دھاندلی نہ ہونے کی بات سفید جھوٹ ہے، شیریں مزاری،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ این اے 122 میں دھاندلی نہ ہونے کی بات سفید جھوٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی کمیشن رپورٹ پر حکومتی جھوٹ کی مذمت کرتی ہے، کمیشن میں جج کے سامنے دونوں جماعتوں کے وکلا موجود تھے۔ جج نے کہا کہ ان کا مینڈیٹ صرف بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنا ہے، فیصلہ ٹریبونل کرے گا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کا یہ کہنا کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی سفید جھوٹ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات