تما م مذہبی غیر مذہبی دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ امریکہ ہے،مولانااسداللہ بھٹو،

فرانسیسی جریدہ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلم امہ کو رد عمل میں مشتعل کر کے مسلم و اسلام دشمنی کا جواز تلاش کرنے کی ناپاک منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی کاڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف وکلاء کنونشن سے خطاب

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ فرانسیسی جریدہ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، سویڈن میں مساجد کو شہید کیا جانے سمیت مغربی ممالک میں اسلامی شعائر کیخلاف توہین آمیز واقعات مسلم امہ کو رد عمل میں مشتعل کر کے مسلم و اسلام دشمنی کا جواز تلاش کرنے کی ناپاک منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باجود فرانسیسی جریدے کے دفتر پر حملہ کا واقعہ اور بعد ازاں مذمت کیلئے انہتائی کم وقت میں دنیا بھر کے 40سے زائد ممالک کے سربراہان کا ایک جگہ جمع ہو جاناخود ایک سوالیہ نشان ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کی دعوت پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ڈسٹرکٹ بار روم میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر ، ممبر سندھ بار کونسل قربان علی ملانو، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھرکے صدر شفقت رحیم ، جنرل سیکریٹری علی حسن، اشوک کمار ایڈوکیٹ، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیرعلامہ حزب اللہ جکھرو مسعود علی خان، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ذوالفقارسانگی ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار امتیاز سومرو، سمیت وکلاء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی اسداللہ بھٹو نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ تما م مذہبی غیر مذہبی دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ امریکہ ہے جس نے اظہار رائے کی آذاد کے نام پر گستاخانہ خاکوں کے فرانسیسی جریدے کی مذید اشاعت اور خریداری کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن مغربی کفریہ طاقتیں ان واقعات کے زریعہ بین المذاہب تصادم کیلئے بنائے گئے اپنے مختلف پلان پر عملدرامد کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں عام افراد تک کیلئے ہتک عزت ، ازالہ حیثیت عرفی کے سخت قوانین موجو دہیں تاہم محسن انسانیت ھضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جنہیں خود مغربی مورخ کیجانب سے دنیا کی ایک سو ممتاز و معزز شخصیات میں اول نمبر پر سرفہرست رکھا گیا ہے انکی شان مقدس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے اخبارکی امریکہ کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور اسے مذید اشاعت کو بڑھانے کا کہا گیا ہے ، جو امریکہ کی اسلام دشمنی کے پلان کا حصہ ہے ، اس طرز عمل سے ثابت ہوتا ہے امریکہ خود شریک جرم ہے، ، انہوں نے کہا کہ امریکہ بین المذاہب دشمنی کے فروغ کا خواہاں ہے تاکہ مسلمانوں کیخلاف اپنے عزائم کو عملی جامہ پہنا سکے، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے دیگر ایشوز کو ہوا دیکر ناموس رسالت کے معاملے کو پس منظر میں کیا جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،اسداللہ بھٹو نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی منطور کردہ قرارداد کی تائید کرتے اسے قومی امنگوں کی ترجمان قرار دیا، قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر وکلاء کنونشن میں ڈسٹرکٹ بار سکھر کی جانب سے منظور کی جانیوالی قراردادوں میں فرانس کے جریدے میں توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پر زور مذمت اور فرانس کے سفیر کو طلب کر کے اس ضمن میں سخت رد عمل کا اظہار کیا جانے، سوشل و سفارتی تعلقات کو منقطع کر کے فرانس کا سفارت خانہ بند کیا جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ،اس موقع پرڈسٹرکٹ و ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے عہدیداران نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جان کی قربانی دینے تک کو تیار ہے، اس موقع پر کنونشن سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ناموس رسالت کے منافی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مذہب دشمنی اور ہتک عزت کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جانے کا مطالبہ کیا۔