پیپلز پارٹی ایک سیاسی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر ہی یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ ملک میں جمہوریت قائم رکھنے کیلئے قربانیاں دی ہیں،سید اویس مظفر ،

میں صرف ضلع ٹھٹھہ ہی نہیں بلکہ پوری سندھ میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہوں اور اس عمل کے خلاف صوبائی اسمبلی میں آواز بھی اٹھائی ہے،اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:34

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ضلع ٹھٹھہ سے رکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیر بلدیات سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی جمہوری جماعت ہے اور جہموریت پر ہی یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ ملک میں جہموریت قائم رکھنے کیلئے قربانیاں دی ہیں، میں صرف ضلع ٹھٹھہ ہی نہیں بلکہ پوری سندھ میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہوں اور اس عمل کے خلاف صوبائی اسمبلی میں آواز بھی اٹھائی ہے۔

ضلع ٹھٹھہ کے محکمہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوٹھٹھہ میں اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیداویس مظفرنیکہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں محکمہ جنگلات کی ایراضی پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے وہ صوبائی وزیر محکمہ جنگلات اور اعلی حکام سے بات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی جانب سے صوبہ سندھ میں مارشل لا نافض کرنے والی خبروں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سوالات ایم کیو ایم کے رہنماں سے پوچھا جائے تو بہتر ہوگا۔ صوبائی حلقہ 88 میں ضمنی انتخاب کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق انہیں علم نہیں وہ معلوم کریں گے اور کہا کہ اس قسم کی خبریں میڈیا میں چلتی رہتی ہیں اور ہوگا کوئی چاہنے والا جو اس قسم کی خبریں چلاتا ہے۔

قبل ازیں رکن سندھ اسمبلی سید اویس ظفر ہاشمی نے اسپورٹس کامپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ میں جدید اسپورٹس کامپلیکس کی تعمیر ہماری اعلی قیادت چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمن آصف علی زرداری کی جانب سے کئے گئے عوام سے واعدے کی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مزید منصوبوں پر بھی ہم مستقبل میں کام کریں گے تاکہ ضلع ٹھٹھہ کے عوام کو صحتمند سرگرمیاں میسر ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع کا مستقبل روشن ہے اور آنے والے وقت میں لوگ کراچی اور حیدرآباد کے بجائے ضلع ٹھٹھہ میں رہائش پذیر ہونے کو ترجیحی دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں صحت اور اسپورٹس و دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری برائے کھیل و امور نوجوانان لئیق احمد نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ بھر میں اس قسم کے دیگر اسپورٹس کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے بچاکر انہیں صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے جوکہ آگے چل کر ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اسپورٹس کامپلیکس کا بنیاد شروع میں وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے کیا گیا جسے بعد میں حکومت سندھ کے حوالے کیا گیا اور اب آج وہ تقریبن 56 ملین کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ اسپورٹس کامپلیکس میں بیڈ منٹن، والی بال، ٹیبل ٹینس، فٹبال اور دیگر مختلف انڈور گیمز کی سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کامپلیکس کی تعمیر سے ضلع ٹھٹھہ میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور نوجوان نسل کو صحتمند سرگرمیاں میسر ہوں گی تاکہ یہاں کا نوجوان نسل اپنے معاشرے کی صحیح طریقے سے تشکیل کر سکیں۔

صوبائی سیکریٹری برائے کھیل و امور نوجوانان نے بتایا کہ محکمے کی سالیانہ بجیث میں رواں سال ضلع ٹھٹھہ کیلئے ایک اور منصوبہ ہاکی ٹیرف کا بھی آغاز کیا جائے گا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر سے بات ہو گئی ہے انہوں نے ہاکی ٹیرف کیلئے سرکاری ایراضی مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر پ پ ضلع ٹھٹھہ و سجاول کے صدر ارباب وزیر میمن نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں اسپورٹس کامپلیکس کی تعمیر کا سہرا سید اویس مظفر ہاشمی اور پیپلزپارٹی کی حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سید اویس مظفر کو اپنی تقریر میں گذارش کی کہ اس قسم کے اسپورٹس کامپلیکس کا منصوبہ ضلع سجاول کو دلانے کی کوششیں لیں اور سجاول میں اس اسپورٹس کامپلیکس کا نام شہید محترمہ بینظیر بھٹو رکھا جائے گا جوکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سجاول ضلع کی عوام کیلئے خوش آئند قدم ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر صادق علی میمن نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں اسپورٹس کامپلیکس کے قیام سے یہاں کے نوجوان نسل کو نشہ اور دیگر سماجی برائیوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا اور نوجوان نسل کو ایک صحتمند ماحول بھی فراہم ہوگا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان کو گذارش کی کہ وہ ٹھٹھہ اسپورٹس کامپلیس کی دیکھ بال کے ساتھ ساتھ مکلی کرکیٹ گرانڈ کو بھی فعال بنانے کیلئے کوششیں کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر، ڈپٹی کمشنر سجاول زبیر احمد چنہ، ایم پی اے ریحانہ لغاری، پ پ رہنما محمود عالم شاہ، عبدالحمید سومرو کے علاوہ دیگر پ پ رہنما و کارکنان اور عوام کی بڑی تعدا موجود تھی۔ بعد ازیں سید اویس مظفر ہاشمی نے جنگشاہی میں سابقہ صوبائی وزیر سسئی پلیجو کے چچا علی اکبر پلیجو کے انتقال پر ان سے تعزیت کی جبکہ درگاہ حضرت فضیل شاہ قادری اور درگاہ حضرت عبداللہ ساہ اصحابی کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔